20 مئی 2012 - 19:30

روس کے نائب وزير خارجہ نے کہا ہے کہ روس بغداد میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرنےاور ایران کو 20 فیصد یورینیم افزودہ کرنےکی اجازت کی تجویز پیش کرےگا۔

ابنا:  روس کے نائب وزير خارجہ سرگئی ربابکوف نے کہا ہے کہ روس بغداد میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرنےاور ایران کو 20 فیصد یورینیم افزودہ کرنےکی اجازت کی تجویز پیش کرےگا۔ روسی نائب وزير خارجہ نے کہا کہ  اس اقدام کے بعد گروپ 1+5 کو چاہیے کہ وہ ایران کے خلاف پابندیوں کو ختم کردے اس نے کہا کہ گروپ 1+5 کی مشترکہ کوشش ہے کہ وہ اس مسئلہ کو مزيد بحرانی ہونے سے بچائیں ۔روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ بعض مغربی ممالک  ایران کے خلاف  طاقت کے استعمال کی بات کرتے ہیں جبکہ اس کی کوئي ضرورت نہیں کیونکہ ایران کا ایٹمی پروگرام بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان 23 مئی کو بغداد میں مذاکرات ہوں گے مذاکرات کا پہلا دور استنبول میں منعقد ہوا جسے مثبت اور تعمیری قراردیا گیا تھا۔ ......./169